ہومتازہ ترینخودکار اے آئی ایجنٹ نے ٹیسٹ کے دوران دوسری کمپنی کو ہیک...

خودکار اے آئی ایجنٹ نے ٹیسٹ کے دوران دوسری کمپنی کو ہیک کرلیا، اوپن اے آئی کا انکشاف

سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا): اوپن اے آئی نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے دو ایڈوانس آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلز نے ایک اور کمپنی کو خودکار طور پر ہیک کرلیا ہے۔ اوپن اے آئی کے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ماڈلز سائبر صلاحیتوں کی جانچ کے دوران اوپن انٹرنیٹ تک پہنچے اور خودکار طور پر ہیکنگ کی۔

اوپن اے آئی کے حال ہی میں متعارف کرائے گئے جی پی ٹی 5.6 سول اور ایک دیگر ایڈوانس ماڈل کی ٹیسٹنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ ماڈلز پہلے سے ہیک شدہ لاگ ان تفصیلات کو استعمال کرتے ہوئے ایک اور اے آئی کمپنی ہگینگ فیس کے سرورز میں موجود سکیورٹی خامی کو دریافت کرکے اس کا غلط استعمال کیا۔

ہگینگ فیس کے شریک بانی کلیمنٹ ڈیلانگی نے کہا کہ انہیں شبہ تھا کہ یہ حملہ فرنٹیئر لیب کی جانب سے ہے، مگر اوپن اے آئی کا ارادہ خراب نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جہاں ایک اے آئی ایجنٹ نے خودکار طور پر ہیکنگ کی، اور اے آئی کے شعبے میں تیزی سے پیش رفت کے باوجود اسے محفوظ بنانے کے لیے قوانین کی کمی ہے۔

ماہرین نے ماضی میں اے آئی پر مبنی سائبر حملوں کے خدشات ظاہر کیے تھے اور انہیں خدشہ ہے کہ کچھ ماڈلز انسانی کنٹرول سے باہر جاسکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں