لندن (لارڈ میڈیا): برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کو بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم شبیر احمد کو زبردستی پاکستان بھیجنے کے تنازع پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ برطانوی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان گرومنگ گینگ کے سرغنہ کو واپس لینے سے انکار کرتا ہے تو مختلف پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ شبانہ محمود انتہائی دائیں بازو کے حلقوں کو خوش کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں۔ برطانوی وزیر یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ شبیر احمد کو واپس نہ لیا گیا تو ویزا پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ 2012 میں جنسی جرائم میں سزا یافتہ شبیر احمد حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔
برطانیہ کا موجودہ قانون ‘امیگریشن ایکٹ 1971’ ہے، جس کے تحت شبیر احمد کو ملک بدری سے قانونی تحفظ حاصل ہے کیونکہ وہ 1960 کی دہائی کے آخر میں برطانیہ آیا تھا۔


