ہومتازہ ترینامریکہ کا ایران کے پاور گرڈ اور اسفالٹ پلانٹ پر حملہ

امریکہ کا ایران کے پاور گرڈ اور اسفالٹ پلانٹ پر حملہ

تہران (لارڈ میڈیا) امریکی افواج نے جنوبی ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں، جس میں خوزستان، ہرمزگان اور بوشہر صوبے کے متعدد شہر نشانہ بنے ہیں۔ حملوں کے دوران اسفالٹ پلانٹ اور بجلی کے سب سٹیشن کو خاص طور پر ہدف بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق خوزستان کے جنوب مغربی صوبے میں کم از کم تین شہروں پر حملے کیے گئے، جن میں رامشیر شامل ہے، جہاں اسفالٹ پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اہواز کے ملحقہ علاقوں اور بندرگاہی شہر ماہشہر میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بوشہر کے گورنر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بوشہر جوہری بجلی گھر کے قریب واقع ایک بجلی کے سب سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث شہر میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

ایران کے مغربی سرحدی شہر شلمچہ میں امریکی میزائل حملے کی اطلاعات ہیں، جہاں مسافر ٹرمینل کے اطراف کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ایران کی سمندری راستوں سے متعلق خطرے کی صلاحیت کو کمزور کیا جا سکے۔ حالیہ حملوں میں ایران کے اندر 53 شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ایران کی جوابی کارروائیوں میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں