ہومتازہ ترینیمن حوثیوں کا سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز پر حملے کا...

یمن حوثیوں کا سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز پر حملے کا دعویٰ

صنعاء (لارڈ میڈیا): یمن کی حوثی تحریک انصاراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کے مطابق یہ ٹینکر ان کی جانب سے اعلان کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

انصاراللہ کے بیان میں کہا گیا کہ بحری کارروائی ان جہازوں کے خلاف کی گئی جو تنبیہ کے باوجود سفر جاری رکھے ہوئے تھے۔ گروپ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام یمن پر عائد محاصرے کے ردعمل میں کیا گیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحیرہ احمر میں سعودی ملکیت کے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم جہاز کا تمام عملہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھی اطلاع دی کہ سعودی شہر الشقیق سے 70 ناٹیکل میل دور ایک جہاز میں آگ لگی۔ ٹینکر کے کپتان کے مطابق آگ میزائل لگنے کے بعد بھڑکی، تاہم کوئی جانی یا سمندری نقصان نہیں ہوا۔

چند روز قبل حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔ حوثیوں نے کہا تھا کہ اگر یمن پر پابندیاں جاری رہیں تو وہ سعودی جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان حملوں سے عالمی جہاز رانی اور تیل کی ترسیل پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں