ہوماہم ترینمودی حکومت کے خلاف احتجاج پورے بھارت میں پھیل گیا

مودی حکومت کے خلاف احتجاج پورے بھارت میں پھیل گیا

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے دہلی کے بعد تمام بھارتی ریاستوں تک پھیل گئے ہیں۔ نوجوان تعلیمی نظام میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیکس پر بھارتی حکومت سے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بدترین تشدد کے باوجود نوجوان نریندر مودی، امت شاہ اور دھرمندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں نوجوانوں کو کیرالہ، اروناچل پردیش، تمل ناڈو، گوا، گجرات، بہار، مغربی بنگال سمیت مختلف ریاستوں کی سڑکوں پر مظاہرے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جس پر اپوزیشن نے سخت احتجاج کیا ہے۔

پریانکا گاندھی نے بھارتی سکیورٹی فورسز کے اپنے ہی شہریوں پر بدترین مظالم کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء پر بے رحمی سے حملہ کیا جا رہا ہے اور ان پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں۔ جنرل سیکرٹری کانگریس کے سی وینوگوپال نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ نوجوانوں کے احتجاج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں پُرامن اختلافِ رائے کو دبایا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں