ہوماہم ترینمحمد اورنگزیب کی امریکی ایگزم بینک کے صدر سے ملاقات

محمد اورنگزیب کی امریکی ایگزم بینک کے صدر سے ملاقات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ایگزم بینک کے صدر جان جوانووک سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی، امریکی سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف زرعی و تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

محمد اورنگزیب نے ترجیحی منصوبوں کے لیے ایگزم بینک کے مجوزہ فریم ورک اور امریکی فنانسنگ تک آسان رسائی کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

دونوں فریقوں نے قلیل مدتی مالیاتی لین دین کو آگے بڑھانے اور مجوزہ اسٹریٹجک فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔

امید کی جا رہی ہے کہ ستمبر 2026 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اس اسٹریٹجک فریم ورک پر دستخط کیے جائیں گے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مستحکم ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں