ہومUncategorizedگیانا میں فیری حادثہ، 41 ہلاک، درجنوں لاپتہ

گیانا میں فیری حادثہ، 41 ہلاک، درجنوں لاپتہ

گیانا (لارڈ میڈیا) مسافروں سے بھری فیری کے الٹنے کے المناک حادثے میں 41 افراد ہلاک اور 61 افراد لاپتہ ہیں۔ فیری میں کل 179 افراد سوار تھے۔ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

گیانا حکومت نے بتایا ہے کہ 77 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق ایم وی باریما نامی فیری جارج ٹاؤن سے پورٹ کیتھوما جاتے ہوئے شمالی بحرِ اوقیانوس میں حادثے کا شکار ہوئی۔

وزیرِ تعمیرات خوان ایج ہل نے بتایا کہ فیری میں پہلے 133 افراد کی موجودگی کا اندازہ تھا، مگر بورڈنگ ویڈیو کے جائزے سے 179 افراد کی موجودگی کا پتہ چلا۔

حادثے سے قبل ایمرجنسی پیغام موصول ہوا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع ہوا۔ جدید آلات کی کمی کے باعث مشکلات پیش آئیں۔

آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے جدید اسکینرز فراہم کیے اور غوطہ خوروں کو تعینات کیا گیا۔ سرچ ایریا کو 1040 مربع کلومیٹر تک وسیع کیا گیا۔

وزیرِ تعمیرات نے بتایا کہ فیری کے کپتان اور عملے کے ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کپتان کا چرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

حکام کے مطابق فیری کی 2024 میں مرمت ہوئی تھی اور رواں سال مکمل تکنیکی معائنہ شیڈول تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں