ہوماہم تریندریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری

لاہور (لارڈ میڈیا): دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادرآباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 73 ہزار 635 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈ گوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے اور واپسی پر کشتی خراب ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے جس کے بعد پانی کا ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے، محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق۔ گوجرانوالہ میں مسلسل بارش کے باعث مختلف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں