کوئٹہ (لارڈ میڈیا): ملائکہ خلجی نے کھوسرگنگ چوٹی سر کرکے بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ 14 سالہ طالبہ ملائکہ نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم چوٹی پر لہرایا۔ یہ مہم الپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس نے ملک کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کیا۔
ملائکہ کی کامیابی کے بعد الپائن کلب آف پاکستان نے ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور اس کامیابی کو بلوچستان کے باصلاحیت اور بہادر نوجوانوں کی حقیقی شناخت قرار دیا۔
ملائکہ کی یہ کامیابی کوہ پیمائی کا کارنامہ ہی نہیں، بلکہ یہ امید، استقامت اور حب الوطنی کا طاقتور پیغام بھی ہے۔


