واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو امریکا میں کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف جنگ کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے رہنما اصل گرفتاری کے مستحق ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی کے قتل پر ایران کو جواب دینا ہوگا اور اس حوالے سے عسکری قیادت کو تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
یہ بیان نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے نیتن یاہو کی نیو یارک آمد پر گرفتاری کے امکانات کا جائزہ لینے کی بات کی تھی۔ ممدانی نے کہا تھا کہ جنگی جرائم کے الزامات کے پیشِ نظر نیتن یاہو کی جگہ دی ہیگ کی عدالت ہے۔
ممدانی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے نیو یارک آرہے ہیں، اور انہیں یقین نہیں کہ ان کی گرفتاری کے احکامات دینے کا اختیار ہے یا نہیں۔


