ہومتازہ ترینبشریٰ انصاری نے سابق شوہر کو بہترین والد قرار دیا

بشریٰ انصاری نے سابق شوہر کو بہترین والد قرار دیا

کراچی (لارڈ میڈیا) بشریٰ انصاری نے اپنے سابق شوہر اقبال انصاری کی مثبت تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق کے بعد اقبال انصاری بہترین والد اور نانا بن گئے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے دوران گھریلو ذمہ داریوں کا زیادہ تر بوجھ ان کے کندھوں پر تھا اور انہیں شوہر کی جانب سے خاطر خواہ تعاون نہیں ملتا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ طلاق کے بعد اقبال انصاری نے اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ قریبی تعلق بنایا ہے اور وہ اپنے نواسے نواسیوں کی دیکھ بھال میں بھی دلچسپی لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب اقبال انصاری بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور ان کی روزمرہ زندگی میں بھرپور شریک رہتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ وقت کے ساتھ انسان سیکھتا اور بدلتا ہے اور ان کے سابق شوہر میں بھی مثبت تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کی بیٹیاں اپنے والد کے ساتھ مضبوط تعلق رکھتی ہیں جبکہ بچوں کو بھی اپنے نانا کی محبت اور توجہ حاصل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں