یمن (لارڈ میڈیا): یمن کی حوثی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کی بحری ناکا بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان انصار اللہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر عائد کیے گئے محاصرے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حوثیوں نے سعودی عرب پر صنعا ائیرپورٹ پر فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد حوثیوں نے سعودی عرب پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے حملوں نے پاکستان میں شدید تشویش پیدا کی ہے اور ایران کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔


