ہومتازہ ترینپی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جانا تھا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر نے انہیں آگاہ کیا کہ پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے کے مطابق کسی بھی آئینی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، تاہم یہ پارٹی کا فیصلہ ہے اور اسے تسلیم کرنا ان کی مجبوری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین بی بی کے بیان سے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں