مقبوضہ بیت المقدس (لارڈ میڈیا): مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی املاک پر حملہ کیا اور ایک مسجد سمیت گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دی۔ ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ آبادکاروں نے ہیبرون کے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں الطوانی پر حملہ کیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق، حملے کے دوران اسرائیلی فورسز نے آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، حملے کے دوران املاک کو نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں حالیہ عرصے کے دوران آبادکاروں کے فلسطینیوں پر تشدد کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔


