ہومتازہ ترینکراچی پولیس نے نیا ناظم آباد سے اغوا شدہ ڈھائی سالہ اذان...

کراچی پولیس نے نیا ناظم آباد سے اغوا شدہ ڈھائی سالہ اذان کو بازیاب کرلیا

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کے نیا ناظم آباد سے اغوا ہونے والے ڈھائی سالہ بچے اذان علی خان کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ اذان کو دو روز قبل تھانہ منگھوپیر کے علاقے سے ایک موٹرسائیکل سوار ملزم نے اغوا کر لیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ دفعہ 364-A اور پریوینشن آف ٹریفکنگ اِن پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹھٹہ کے قریب گھارو میں کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرایا۔ حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے بچے کی بازیابی ممکن ہوئی۔

پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو والدین کے حوالے کر دیا۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغواء میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں