ہومتازہ ترینایران کا امریکا کے ساتھ معاہدے میں کوئی ابہام نہ ہونے کا...

ایران کا امریکا کے ساتھ معاہدے میں کوئی ابہام نہ ہونے کا دعویٰ

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے متن میں کسی قسم کا ابہام موجود نہیں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے معاملے کو خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے عملے کو عمان سے مشاورت اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابتدا ہی سے واضح کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کا متن مختصر ہے اور اس میں 14 شقیں شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں