بھارت (لارڈ میڈیا): بھارت میں تباہ کن مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ اموات مقبوضہ کشمیر، ناگالینڈ اور اتراکھنڈ میں رپورٹ ہوئیں۔
مقبوضہ کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو عملہ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
راجوری اور پونچھ اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی سیلاب نے سڑکوں، گھروں اور کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔


