ہومتازہ ترینعمران خان سے ملاقاتوں کا کیس، سپریم کورٹ نے جیل انتظامیہ سے...

عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس، سپریم کورٹ نے جیل انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ نے عمران خان سے جیل میں ہونے والی ملاقاتوں کے کیس میں جیل انتظامیہ کو مکمل ریکارڈ اور جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو تین ہفتوں کے اندر ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے مزید وقت کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تین ہفتے کی مہلت دی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وسیم ممتاز نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔ عدالت نے انہیں جواب دیا کہ ملاقاتوں کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک نہیں ہوگی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم متفقہ نہیں تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے جیل انتظامیہ کو تین ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں