ہومUncategorizedفیفا ورلڈ کپ, روڈری نے گولڈن بال، ایمباپے نے گولڈن بوٹ جیت...

فیفا ورلڈ کپ, روڈری نے گولڈن بال، ایمباپے نے گولڈن بوٹ جیت لیے

نیویارک (لارڈ میڈیا) اسپین کے مڈفیلڈر روڈری کو 2026 فیفا ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور گولڈن بال سے نوازا گیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف 1-0 کی فتح دلائی۔

فرانس کے اسٹرائیکر کیلیان ایمباپے نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 10 گول کر کے گولڈن بوٹ جیتا۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 8 گول کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ نے 7 گول کیے۔

میسی کو ٹورنامنٹ کا دوسرا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے سلور بال دیا گیا جبکہ ایمباپے نے برونز بال حاصل کیا۔

اسپین کے گول کیپر اونائی سائمن نے گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا، انہوں نے فائنل سمیت کئی میچوں میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

اسپین کے دفاعی کھلاڑی پاؤ کوبارسی کو بہترین نوجوان کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 39 سالہ میسی نے انفرادی اعزازات کے قریب پہنچ کر دو گول کی کمی کی وجہ سے ایمباپے سے پیچھے رہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں