راولاکوٹ (لارڈ میڈیا): حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کے بعد کالعدم کمیٹی نے مظفرآباد کی جانب مارچ کو 21 جولائی تک مؤخر کردیا ہے۔
رہنما کالعدم ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 22 جولائی کو مارچ کا آغاز ہوگا۔ پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مثبت پیش رفت پاکستان کے لیے بہتر ہے۔


