ہومتازہ ترینروومن پاول نے حارث رؤف کو لگاتار چار چھکے مارے، ویڈیو وائرل

روومن پاول نے حارث رؤف کو لگاتار چار چھکے مارے، ویڈیو وائرل

آکلینڈ (لارڈ میڈیا): میجر لیگ کرکٹ 2026 کے پہلے کوالیفائر میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سان فرانسسکو یونی کارنز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ لاس اینجلس کی ٹیم نے 187 رنز کا مجموعہ اسکور کیا جس میں روومن پاول کی 15 گیندوں پر دھواں دار نصف سنچری شامل تھی۔

میچ کے دوران پاول نے 19ویں اوور میں حارث رؤف کو لگاتار چار چھکے لگا کر میچ کا رخ موڑ دیا۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے میچ اپنے نام کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے 62 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔ سان فرانسسکو کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 180 رنز بنا سکی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں