مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات حلقہ ایل اے 24 سدھنوتی 2 بلوچ کے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ امیدوار اسمبلی زاہد یاسین کی وفات کے باعث کیا گیا ہے۔ اس حلقے کے لیے نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے آئین کے مطابق کسی بھی امیدوار کی وفات کی صورت میں حلقہ انتخاب سے الیکشن ملتوی کرنا ضروری ہوتا ہے۔ شمشاد علی نظامی کے مطابق اس حلقہ کے لیے جنرل الیکشن کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر انتخابات، سدھنوتی 2 کا الیکشن امیدوار کی وفات پر ملتوی