ہومتازہ ترینپنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا قیام ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا قیام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب اسمبلی میں قائم جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ثناء افضل ملک نے اپنے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے آئینی درخواست دائر کی ہے، جس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی، سپیکر پنجاب اسمبلی، پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہی ہے اور ایسے اختیارات استعمال کر رہی ہے جو آئین کے تحت صرف عدلیہ کے پاس ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمیٹی کی کارروائیاں آئینی اور قانونی حدود سے متصادم ہیں۔ یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیٹی کی جانب سے ارکانِ پنجاب اسمبلی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ بنوانے کے لیے ہدایات جاری کرنا غیر قانونی اقدام ہے، کیونکہ ایسا اختیار نہ تو کمیٹی کو حاصل ہے اور نہ ہی پنجاب اسمبلی کو۔

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں