اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی قیادت میں منعقدہ اس کانفرنس میں پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول، پالیسی اصلاحات اور مختلف شعبوں میں بڑھتے کاروباری مواقع کو اجاگر کیا گیا۔
کانفرنس کے دوران مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، نجی شعبے کے تعاون اور نئے سرمایہ کاری مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے بروقت فیصلوں، ریگولیٹری سہولت اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایس آئی ایف سی پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ پالیسی اصلاحات اور مؤثر سہولت کاری سے پاکستان سرمایہ کاری کے لیے زیادہ پرکشش اور کاروبار دوست ملک بن کر ابھر رہا ہے۔


