عارفوالا (لارڈ میڈیا): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج عارفوالا میں نواز شریف سکول آف ایمننس کا افتتاح کیا۔ لاہور سے روانہ ہو کر مریم نواز نے عارفوالا میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں انہوں نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل عارفوالا میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی تھی۔ مقامی انتظامیہ نے تقریب کے لیے مکمل تیاری کی تھی تاکہ ہر چیز بلا رکاوٹ انجام دی جا سکے۔


