ہومتازہ ترینپائیڈ کی مشرق وسطیٰ ریکوری مشن کی تجویز

پائیڈ کی مشرق وسطیٰ ریکوری مشن کی تجویز

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے مشرق وسطیٰ ریکوری مشن شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔ رپورٹ میں خلیجی ممالک میں 1.5 ٹریلین ڈالر کے منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی خلیجی ممالک کو برآمدات صرف 3.79 ارب ڈالر رہیں، جبکہ 2025 میں 7 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک گئے، جن میں سے 61 فیصد غیر ہنر مند تھے۔

رپورٹ میں ہنر مند افرادی قوت کی سرٹیفکیشن اور رجسٹریشن کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ایس آئی ایف سی کے تحت 5 خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید برآں، پاکستانی کمپنیوں کو تعمیرات، آئی ٹی اور صحت کے منصوبوں میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو صرف افرادی قوت نہیں، بلکہ منصوبے بھی برآمد کرنے چاہئیں۔ خلیجی ممالک میں پاکستانی کمپنیوں کے لیے نئے مواقع تلاش کیے جائیں اور صرف مزدور بھیجنے کے بجائے ٹھیکے اور خدمات حاصل کی جائیں۔

خلیجی کارکنوں کے لیے خصوصی ورکر آئی ڈی متعارف کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جبکہ تارکین وطن کے تحفظ اور قانونی معاونت کے نظام کو مضبوط بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

پائیڈ کا کہنا ہے کہ تین سال میں 2 سے 4 ارب ڈالر اضافی زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ پانچ سال میں اضافی آمدن 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 90 روزہ عملی منصوبہ فوری نافذ کرے تاکہ پاکستان لیبر ایکسپورٹ کرنے والا نہیں بلکہ معاہدے برآمد کرنے والا ملک بن سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں