ہومتازہ ترینٹی ریکس ڈائنوسار کا نایاب ڈھانچہ 5 کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں...

ٹی ریکس ڈائنوسار کا نایاب ڈھانچہ 5 کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں نیلام

نیو یارک (لارڈ میڈیا): امریکی شہر نیو یارک میں ٹی ریکس ڈائنوسار کے ایک نایاب ڈھانچے نے نیلامی میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ ڈھانچہ 5 کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا، جس کے بعد یہ دنیا کا سب سے مہنگا نیلام شدہ فوسل بن گیا ہے۔

یہ ڈھانچہ، جسے ‘گس’ کا نام دیا گیا ہے، ساؤتھ ڈکوٹا کے زمیندار گیری گس لکنگ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس کی دریافت 2021 سے 2023 تک ہوئی اور لیبارٹری میں اس کی صفائی اور مرمت کی گئی۔

نیلامی کرنے والے ادارے سوتھبیز کے مطابق یہ ڈھانچہ 183 فوسل ہڈیوں پر مشتمل ہے اور تقریباً 61 فیصد مکمل ہے۔ اس کی لمبائی 38 فٹ اور اونچائی ساڑھے 12 فٹ ہے۔

خریدار کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی، جس نے فون کے ذریعے بولی لگائی۔ سائنسدانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ نایاب فوسلز کی نجی ملکیت سائنسی تحقیق کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے فوسلز کو عجائب گھروں میں رکھنا چاہیے تاکہ دنیا بھر کے افراد اور محققین ان کا مطالعہ کر سکیں۔ خریدار کے فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ آیا وہ فوسل کو عجائب گھر میں رکھتا ہے یا ذاتی ملکیت بناتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں