ہومتازہ ترینلاہور میں خواجہ سراؤں پر تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کر...

لاہور میں خواجہ سراؤں پر تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

لاہور (لارڈ میڈیا): ریس کورس کے علاقے میں خواجہ سراؤں پر تشدد کی اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ ایس پی سِول لائنز نے بتایا کہ متاثرہ خواجہ سراؤں کی مدعیت میں شہروز، بھولا گجر اور شوکت گجر کے تین نامعلوم نواسوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی سِول لائنز نے ایس ایچ او ریس کورس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی اور کہا کہ اس مقصد کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں