ہومتازہ ترینپاک فوج کا آپریشن شعبان جاری، مزید 3 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کا آپریشن شعبان جاری، مزید 3 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے جس میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں، جن میں دہشتگردوں کو ہوائی اور زمینی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ کارروائیوں میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے۔

پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں