ہومتازہ ترینامریکا ایران کشیدگی بڑھ گئی، ٹرمپ کی نئی دھمکی

امریکا ایران کشیدگی بڑھ گئی، ٹرمپ کی نئی دھمکی

کویت سٹی (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خلیجی خطے کو ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔ امریکا نے ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی ہے اور ایران پر مسلسل چوتھے روز فضائی حملے جاری ہیں۔ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ایران نے بھی میزائل اور ڈرونز کے ذریعے جوابی کارروائیاں کی ہیں، جس سے آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے میں بحری سلامتی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ کویت کی وزارتِ دفاع کے مطابق ان کے فضائی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

بحرین میں بھی صورتحال کشیدہ ہے، جہاں ایئر ریڈ سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے مذاکرات کی میز پر واپس نہ آنے کی صورت میں فوجی کارروائیاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری اس فوجی تصادم نے خطے کے امن اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ عالمی برادری سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی اپیلیں کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں