ہومتازہ ترینپاکستان اور ڈی ایف سی میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ڈی ایف سی میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر بینجمن بلیک سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے ڈی ایف سی کی جانب سے پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، معدنیات، آئی ٹی اور بندرگاہوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا۔ دونوں فریقین نے جاری اور ممکنہ منصوبوں کی پیش رفت اور مستقبل کے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی۔

اس موقع پر سفیر رضوان نے ڈی ایف سی کے چیف کو فیفا ورلڈ کپ کے لیے پاکستان میں تیار کردہ فٹ بال ‘ٹرائیونڈا’ تحفے کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی فٹ بال کا انتخاب ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔

ڈی ایف سی کے چیف ایگزیکیٹو بینجمن بلیک نے ‘ٹرائیونڈا’ کے معیار کی تعریف کی اور پاکستان کے صنعتی شعبے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات کی ضامن ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں