ہومUncategorizedراولپنڈی میں داماد کو زہر دے کر قتل کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی میں داماد کو زہر دے کر قتل کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): روات پولیس نے گھریلو چپقلش کے باعث اپنے داماد کو زہر دے کر قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گندم کی زہریلی گولیاں دے کر اپنے داماد کو موت کے گھاٹ اتارا۔ مقتول نے اپنی موت سے قبل ملزم کو نامزد کیا تھا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ملزم کو ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ مقتول کے قتل کا مقدمہ دسمبر 2025 میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں