واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکا نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کو بتدریج ختم کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ حکومت اپنے وسائل اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئی سی سی کو ختم کر دے گی۔
انہوں نے کہا کہ جارح حکومتوں اور این جی اوز کو امریکی آئین اور عدالتی نظام پر غالب نہیں آنے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نیتن یاہو پر جنگی جرائم اور غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کر چکی ہے۔


