بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ بارہا خطے کے ممالک کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرتا رہا ہے اور جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لئے "سائبر سکیورٹی” کو بہانہ بنا کر چین کو بدنام کرتا رہا ہے، جس پر چین شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان لین جیان نے منگل کے روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ہمیشہ قانون کے مطابق ہیکنگ کی سرگرمیوں کی مخالفت کرتا آیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کرتا رہا ہے اور سیاسی مقاصد کے لئے سائبر سکیورٹی سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلانے کی بھی مخالفت کرتا ہے۔


