ہومتازہ ترینآزاد کشمیر میں تمام شاہراہوں کی کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا۔...

آزاد کشمیر میں تمام شاہراہوں کی کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا۔ سیکرٹری داخلہ

مظفرآباد (لارڈ میڈیا) آزاد جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال پر سیکرٹری داخلہ چوہدری گفتار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کے تاریخی رشتے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق کالعدم تنظیم کا اصل مقصد پاکستان مخالف بنانیے کو ہوا دینا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

چوہدری گفتار حسین نے مزید کہا کہ راولاکوٹ میں شرپسندوں نے معصوم شہریوں پر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کو دھمکیاں دینا اور زبردستی بازار بند کرانا کالعدم تنظیم کا وتیرہ بن چکا ہے۔ احتجاج کا لبادہ اوڑھ کر دھونس، بلیک میلنگ، اور پروپیگنڈے کی سیاست کو مستقل ہتھیار بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ، خواتین، اور بچوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کیا جارہا ہے، لیکن عوام نے شرپسندوں کے انتشاری ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام شاہراہوں کی مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا۔

اسی دوران، سیکرٹری تعلیم آزاد کشمیر نے بھی معصوم بچوں اور طالبات کو احتجاجی سرگرمیوں میں لانے کی مذمت کی اور کہا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو طلباء کو ہر قسم کے احتجاج سے دور رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں