کراچی (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں 5600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، اس کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کا بھاؤ 4801 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں سونا 56 ڈالر کم ہوکر 4017 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔


