اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کے سپرد کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
غیرملکی کوچز تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد جامع رپورٹ مرتب کریں گے، جس کی بنیاد پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا۔ فیڈریشن کے مطابق صرف مکمل طور پر فٹ اور مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو ہی قومی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جہاں غیرملکی کوچز روزانہ دو سیشنز میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور جسمانی استعداد کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔


