ہومتازہ ترینلاہور کی تاریخی پکچر وال کی بحالی مکمل، عوام کے لیے کھول...

لاہور کی تاریخی پکچر وال کی بحالی مکمل، عوام کے لیے کھول دی گئی

لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور کے شاہی قلعہ میں واقع دنیا کی سب سے بڑی تاریخی پکچر وال کی بحالی کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے اور اس کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ نو برس تک جاری رہنے والے اس منصوبے میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغا خان کلچرل سروس پاکستان نے تعاون کیا۔

ماہرین کے مطابق مغل دور کی یہ دیوار 500 میٹر طویل اور 60 سے 70 فٹ بلند ہے، جس پر رنگین ٹائلوں، فریسکو اور موزائیک کے ذریعے اس دور کی تہذیب، معاشرت اور فنون کی عکاسی کی گئی ہے۔ ہر ٹائل، نقش اور رنگ کو تاریخی شواہد کی بنیاد پر بحال کیا گیا ہے۔

کنزرویشن ٹیم نے برطانوی دور میں دیوار پر کیے گئے پلاسٹر کو ہٹا کر اصل ڈیزائن اور جیومیٹری کو بحال کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوار پر موجود نقوش مغل دور کے طرزِ زندگی اور فکری روایت کی دستاویز ہیں۔

بحالی کے دوران استعمال شدہ مواد اور رنگوں کی کیمیائی آزمائش کی گئی تاکہ بحال شدہ حصہ اصل فن پارے سے ہم آہنگ رہے۔ کنزرویشن ٹیم کے مطابق نئی ٹائلوں کو اصل مغل دور کی ٹائلوں کے قریب رکھا گیا ہے۔

زینہ ناصر کے مطابق دیوار کو بارش کے پانی، نمی اور ناقص نکاسی آب کے باعث نقصان پہنچا۔ بحالی کے دوران ایسے مواد استعمال کیے گئے جو موجودہ موسمی حالات کا بہتر مقابلہ کر سکیں۔

یہ منصوبہ 2015 میں دستاویز بندی سے شروع ہوا جبکہ بحالی کا کام 2018 میں آغاز ہوا۔ منصوبے پر تقریباً 15 لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئی، جس میں حکومت پنجاب اور مختلف بین الاقوامی اداروں نے مالی تعاون فراہم کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں