ہومانٹرنیشنلجماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں امن کے قیام کیلئے گرینڈ جرگہ...

جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں امن کے قیام کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر میں امن کے قیام کے لیے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امن جرگہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں امیر جماعت اسلامی کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان، عبدالرشید ترابی اور ڈاکٹر خالد محمود شامل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور حکومت کو ہر صورت مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جرگہ کمیٹی میں سابق ججز، عسکری شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شامل کیے جائیں گے اور یہ کمیٹی جلد راولاکوٹ کا دورہ کرکے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے براہ راست مذاکرات کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے زور دیا کہ حکمرانوں کو ضد اور انا کو ایک طرف رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان مزید داخلی دشمنیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا اور آزاد کشمیر میں خون خرابہ نہیں دیکھنا چاہتے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں