ہومتازہ ترینایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ہائیکو (لارڈ میڈیا): ایشین بوائز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ 2026 کے پہلے میچ میں پاکستان نے کرغزستان کو 0-3 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔

پاکستان نے 10-25، 19-25 اور 25-17 کے سیٹس اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے سیٹ میں مؤثر سروس، مضبوط بلاکنگ اور جارحانہ حملوں نے پاکستان کو 25-10 سے برتری دلائی۔

دوسرے سیٹ میں بھی پاکستان نے کرغزستان کی مزاحمت کے باوجود 25-19 سے برتری برقرار رکھی۔ تیسرے سیٹ میں دفاع اور اٹیک دونوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 25-17 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کے فہد علی، محمد انس، کپتان محمد عرفان، اسد اللہ اور فیضان اللہ نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

ہیڈ کوچ کفایت اللہ نے فتح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں نے گیم پلان پر مؤثر انداز میں عمل کیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 13 جولائی کو قازقستان اور تیسرا میچ 14 جولائی کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں