تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ قالیباف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے وعدے پورے کرو یا اس کی قیمت چکاؤ۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ اب حقیقت تمہارے دروازے پر دستک دے رہی ہے اور تہران آبنائے ہرمز میں اپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔
قالیباف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے آرٹیکل 5 کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق شق موجود ہے، تصویر میں اسلامی جمہوریہ ایران انتظامات کرے گا کے الفاظ کو نمایاں کیا گیا ہے۔


