ہومانٹرنیشنلعمان کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ, 10 بھارتی شہری بچا لیے...

عمان کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ, 10 بھارتی شہری بچا لیے گئے

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت نے عمان کے ساحل پر تجارتی جہاز پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ جہاز پر موجود 11 انڈین شہریوں میں سے 10 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک شہری اب بھی لاپتہ ہے۔

وزارت نے بتایا کہ عمان میں انڈین سفارت خانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور عمانی حکام کے ساتھ تلاش اور بچاؤ کے آپریشنز میں تعاون کر رہا ہے۔

وزارت نے عمانی حکومت اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے زور دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں