ہومانٹرنیشنلٹرمپ انتظامیہ کی ایئرفورس ون رپورٹنگ پر نیویارک ٹائمز صحافیوں کے خلاف...

ٹرمپ انتظامیہ کی ایئرفورس ون رپورٹنگ پر نیویارک ٹائمز صحافیوں کے خلاف کارروائی شروع

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) ٹرمپ انتظامیہ نے نئے ائیرفورس ون طیارے میں سکیورٹی خدشات کی رپورٹس پر نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ قطر کی جانب سے دیے گئے اس طیارے میں سکیورٹی مسائل کی رپورٹس پر چار صحافیوں کو عدالتی سمن جاری کیا گیا ہے اور انہیں جیوری کے سامنے پیش ہو کر گواہی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس معاملے کی تحقیقات ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کے سپرد کی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، ایف بی آئی ڈائریکٹر نے اس معاملے پر وائٹ ہاؤس میں آٹھ گھنٹے گزارے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے نئے ائیرفورس ون میں ترکیے کے نیٹو سربراہ اجلاس کے لئے سفر کیا، جبکہ انگلینڈ کے لیے پرانے طیارے کا استعمال کیا۔

محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف رپورٹر نہیں بلکہ وہ افراد ہیں جنہوں نے خفیہ معلومات افشا کیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں