کوئٹہ (لارڈ میڈیا): پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس نے مشترکہ طور پر ‘آپریشن شعبان’ جاری رکھا ہوا ہے، جس میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حالیہ کارروائیوں میں مزید تین دہشتگرد ہلاک ہوئے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک ‘آپریشن شعبان’ اور دیگر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 105 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آپریشن شعبان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کی عکاس ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشتگرد عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


