ہومپاکستانسلامتی کونسل اجلاس میں غیرحاضری پر ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر

سلامتی کونسل اجلاس میں غیرحاضری پر ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر

نیویارک (لارڈ میڈیا): ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے جوہری پروگرام سے متعلق اجلاس میں ووٹنگ سے غیر حاضر رہنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ یہ اجلاس قانونی بنیاد سے محروم تھا۔

ایران کے مستقل مندوب نے اجلاس کے بعد پاکستان اور صومالیہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جبکہ روس اور چین کی مخالفت کو بھی سراہا۔ اجلاس بحرین اور پانچ یورپی ممالک کی درخواست پر بلایا گیا تھا جس میں قرارداد 2231 کا جائزہ لیا گیا۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ قرارداد 2231 کی مدت پوری ہو چکی ہے، اس لیے اس پر بحث کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ انہوں نے یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کی کوشش کو مسترد کیا۔

ایرانی مندوب نے الزام لگایا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور بین الاقوامی ایجنسی کی نگرانی میں چل رہا ہے۔

ایروانی نے مغربی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ سلامتی کونسل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کی ذمہ داری صرف ایران کی ہے اور کسی بیرونی مداخلت سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں