ہومپاکستانجرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ

جرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) جرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جرمنی کے ہیڈ آف قونصلر کائے روٹزبرگر نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبہ ذہین ہیں، اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور بہترین کیرئیرز کی تلاش میں رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی طلبہ جرمن زبان میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرمنی کی بڑی یونیورسٹیاں ایجنٹس کے ذریعے داخلے نہیں دیتیں اور ویزا کے قواعد جرمنی کے سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں