ہومانٹرنیشنلتائیکوانڈو چیمپئنز طیبہ اور سنبل کی اسپانسرز سے مدد کی اپیل

تائیکوانڈو چیمپئنز طیبہ اور سنبل کی اسپانسرز سے مدد کی اپیل

لاہور (لارڈ میڈیا): تائیکوانڈو کی گولڈ میڈلسٹ پاکستانی خواتین کھلاڑی طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے لیے اسپانسرز کی تلاش میں ہیں۔ دونوں کھلاڑی تھائی لینڈ میں ہونے والے تائیکوانڈو انٹرنیشنل مقابلے میں حصہ لینے کی خواہشمند ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ سال گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے مجموعی طور پر 5 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا تھا اور وہ واحد خواتین کھلاڑی تھیں جنہوں نے میڈلز حاصل کیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اس بار بھی ملک کا نام روشن کرنے کے لیے بڑی محنت کی ہے، تاہم مالی معاونت کی کمی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

31 جولائی سے ہونے والے ایونٹ کے لیے فنڈز کی کمی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر اپیل کرنی پڑی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اسپانسرز کا انتظام ہو جائے گا۔ انہوں نے اوپن ایونٹ کی کم کیٹگریز میں رجسٹریشن کرائی ہے اور ان کے لیے ادھار لینا بھی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں