ہومانٹرنیشنلامریکی فوج کا ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا...

امریکی فوج کا ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف تازہ فوجی کارروائیوں میں 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینٹ کام کے بیان کے مطابق، امریکی افواج نے زمینی اور بحری پلیٹ فارمز سے جنگی طیاروں، ڈرونز اور بحری جہازوں کے ذریعے انتہائی درست ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حملوں میں ایران کے میزائل اور ڈرون تنصیبات، بحری صلاحیتیں، اسلحہ ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورکس اور ساحلی نگرانی کے مراکز شامل تھے۔ سینٹ کام نے بتایا کہ تین راتوں کے دوران 300 سے زائد اہداف پر کارروائیاں کی گئیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیے گئے تاکہ ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو کمزور کیا جا سکے۔ سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ تجارتی جہازوں کی آمدورفت جاری ہے اور 800 سے زائد جہازوں کی محفوظ ترسیل میں معاونت کی گئی ہے۔

سینٹرل کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ یہ کارروائی پاسدران انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار بحری جہاز پر حملے کے بعد کی گئی۔ ایرانی حملے کے باعث عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے اور جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں