ہومتازہ ترینبلوچستان میں نئے اضلاع، ڈویژنز اور تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان میں نئے اضلاع، ڈویژنز اور تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): حکومت بلوچستان نے نئے اضلاع، ڈویژنز اور تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس کے تحت ضلع کوئٹہ کو دو حصوں کوئٹہ مشرقی اور کوئٹہ مغربی میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ قلات ڈویژن کو ختم کرکے خضدار اور لسبیلہ کے نام سے دو نئے ڈویژنز قائم کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ضلع خضدار کو تقسیم کرتے ہوئے وڈھ کو نیا ضلع بنا دیا ہے جبکہ ضلع شہید سکندر آباد کا نام تبدیل کرکے ضلع سوراب رکھ دیا گیا ہے۔

ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ ڈویژن میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ضلع کچھی کو نصیر آباد ڈویژن سے الگ کرکے سیوی ڈویژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔ زیارت اور ہرنائی اضلاع کو لورالائی ڈویژن میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ضلع ڈیرہ بگٹی کو شمالی اور جنوبی حصوں میں تقسیم کیا گیا جبکہ ضلع شیرانی کا ہیڈکوارٹر استا نورغہ سے منتقل کرکے مانی خواہ مقرر کیا گیا ہے۔

کوئٹہ مغربی میں بروری اور پنجپائی کو نئے سب ڈویژنز کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ گوادر میں اورماڑہ اور جیونی بھی نئے سب ڈویژنز قرار دیے گئے ہیں۔ برشور، مچھ، بالا ناڑی، یک مچ، ناگ، کارخ اور بلنیگور کو تحصیلوں کا درجہ دیا گیا ہے۔ خضدار میں زیدی، جعفر آباد میں خانپور اور صحبت پور میں جیا خان نئی تحصیلیں قرار دی گئی ہیں۔ سبی کے سرکاری انگریزی ہجے سیوی جبکہ مکران کے ماکوران مقرر کیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں