ہومتازہ ترینچینی کمپنیوں نےتخلیقی املاک کے موثر استعمال پر ڈبلیو آئی پی...

چینی کمپنیوں نےتخلیقی املاک کے موثر استعمال پر ڈبلیو آئی پی او گلوبل ایوارڈز جیت لئے

جنیوا (شِنہوا) چین کی 3 کمپنیوں نے ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے گلوبل ایوارڈز 2026 اپنے نام کر لئے۔

ریجنڈ تھیراپیوٹکس، آرٹری فلو اور بوٹری ان 11 فاتح کمپنیوں میں شامل تھیں جنہیں اقوام متحدہ کے ادارے نے دنیا بھر سے موصول ہونے والی ایک ہزار 300 سے زائد درخواستوں میں سے جدت اور اختراع کی بنیاد پر منتخب کیا۔ ان درخواست دہندگان کا تعلق ارجنٹینا، برازیل، چلی، چین، جاپان، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ اور امریکہ سمیت مختلف ممالک سے تھا۔

یہ ایوارڈز چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور سٹارٹ اپس کو دیئے جاتے ہیں جو تخلیقاتی حقوق سے موثر فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری ترقی کو فروغ دیتے ہیں اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں کردار ادا کرتے ہیں۔

اس سال تنظیم نے کھیلوں کے شعبے میں ایک نئی کیٹیگری متعارف کراتے ہوئے ایوارڈز کی تعداد بڑھا کر 11 کر دی۔

ریجینڈ تھیراپیوٹکس نے تجدیدی طب کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے پھیپھڑوں کی مرمت کی دنیا کی پہلی تھراپی متعارف کرائی جو اس وقت کلینیکل آزمائش کے تیسرے مرحلے میں ہے اور اب تک شدید سانس کی بیماریوں میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کو فائدہ پہنچا چکی ہے۔

آرٹری فلو نے دل کی شریانوں کی تشخیص کے شعبے میں غیر جراحی ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔ کمپنی مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز کے ذریعے روایتی مداخلتی طریقہ کار کی جگہ صرف 3 منٹ میں خون کی روانی کا تجزیہ فراہم کرتی ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کو ٹھکانے لگانے کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے بوٹری پائیدار بیٹری ری سائیکلنگ سپلائی چینز کی تعمیر پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نکل، کوبالٹ اور لیتھیم جیسی اہم دھاتوں کو موثر انداز میں دوبارہ حاصل کرتی ہے جس سے خام مال کی بحالی کو زیادہ معاشی اور موثر بنایا جا رہا ہے۔

ڈبلیو آئی پی او گلوبل ایوارڈزکے ڈائریکٹر مارسیلو دی پیئٹرو پیرالتا نے کہا کہ اس سال کے ایوارڈ یافتگان اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ تخلیقی املاک کا موثر اور حکمت عملی پر مبنی استعمال کاروباری کامیابی کو فروغ دیتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں